رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ آیت الله شیخ محمد مهدی آصفی کی تشییع ان کے جنازہ پر نماز پڑھنے کے بعد مراجع کرام علماء و مختلف طبقہ کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ ایران کے مقدس شہع قم میں ہوئی ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ حضرت آیت الله جوادی آملی، آیات سید محمود هاشمی شاهرودی، حسینی بوشهری و مرتضی مقتدایی اور اسی طرح حجج اسلام و المسلمین سعیدی و صالحی منش و حجت الاسلام ابوترابی نے بھی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔
اس بزرگ عالم دین کا جنازہ حرم حضرت معصومہ (س) کے شبستان امام خمینی میں نماز گزاران و علماء کی طرف سے فاتحہ خوانی کے بعد میدان شہیدا کی طرف تشییع کی گئی ۔
آیت اللہ آصفی کے تشییع جنازہ میں مختلف ممالک خاص کر عراق و بحرین کے علماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس بزرگ عالم دین کی طرف سے وصیت کی بنا پر ان کو نجف اشرف عراق میں دفن کیا جائے گا ۔