رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : سید روح اللہ خمینی (رح) انسان کا نہیں ایک فکر کا نام ہے جو فکرحسینیؑ سے متصل ہے ۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے امام خمینی رح کی چھبیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا : سید روح اللہ خمینی انسان کا نہیں ایک فکر کا نام ہے ، ایسی فکر جو اذہان کو بیدار کرے ، ایسی فکر جو انقلاب بپا کرے ، یہ ایسی فکر ہے جو فکر حسینیؑ سے متصل ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : امام خمینی (رح) کی فکر ہر صیہونی ، داعشی ، طالبانی فکر کو مسترد کرتی ہے، گویا حسینی فکر یزیدی فکر کو مسترد کرہی ہے۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے بیان کیا: آج اس دور میں جبکہ ہر طرف ظلم و بربریت ہے کہیں امن و امان نظر نہیں آتا ہمیں حسینیؑ فکر کی ترویج کرنی ہوگی ۔
سیدہ سدرہ نقوی نے تاکید کی: فکر امام خمینی رح ہمیں ظالم کے خلاف مزاحمت اور مظلوم کی حمایت کی دعوت دیتی ہے پس آج کے دن جے ایس او طالبات پاکستان ہر باطل فکرکو مسترد کر کے فکر خمینی پہ عمل پیرا ہونے کا عہد کرتی ہے۔