‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2015 - 14:58
News ID: 8197
فونت
آیت الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا : اگر امریکا قدرت کا حامل ہے تو وہ بہائے گئے خون و بنائے گئے قبروں اور کئے گئے خیانت کی وجہ سے ہے اور اس ملک سے مقابلہ کے لئے اس کے سامنے ہمت و ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اس کے ہاتھوں سے قدرت کی ہتھیار اس سے چھین لے ۔
آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی روپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اپنی ایک تقریر میں دنیا کے بعض قدرت مثلا امریکا کے ماضی کو پست جانا ہے اور وضاحت کی : اگر امریکا قدرت کا حامل ہے وہ اس کے روشن ماضی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ وہ بہائے گئے خون و بنائے گئے قبروں اور کئے گئے خیانت کی وجہ سے ہے اور اس ملک سے مقابلہ کے لئے اس کے سامنے ہمت و ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اس کے ہاتھوں سے قدرت کی ہتھیار اس سے چھین لے ۔

 قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے امریکا کی طرف سے جرائم و مظالم کے مقابلہ میں ممالک کی استقامت میں ایران کی مدد کرنا امریکا کی خالی قدرت کو کمزور کرنے کے لئے جانا ہے اور یاد دہانی کی : امریکا جیسے ممالک سے مقابلہ میں استقامت کرنا چاہیئے اور ایران مالی و کچھ انسانی وسائل کے مدد کے ذریعہ امریکا کی ظالمانہ قدرت کو ختم کرنے میں بڑا قدم اٹھائے ۔ 

حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے انسان کی انسانی روح کے زندہ نہ ہونے کو دنیا میں پائی جانے والی مظالم و جرائم جانا ہے اور کہا : اگر انسانی حیات نہیں پایا جاتا ہو اور انسان مردہ ہو تو ملک ایک دوسرے کے جان کے پیاسے ہو جائے نگے یا سب ملک کر بیدار ملک جیسے ایران پر حملہ ور ہونگے ۔ 

انہوں نے ملک کی شرافت کی حفاظت جو معاشرے کے زندہ ہونے کی ایک نشانی جانا ہے اور بیان کیا : شرافت یعنی اپنے قول پر عمل کرنا ہے اور اگر انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے ماضی اور ایران و عراق کے قرارداد کو قبول کرنے کے بعد نگاہ کی جائے تو معاشرے کی شرافت جیسے ایران ، تو یہ نتیجہ حاصل ہوگا کہ کبھی بھی اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اسلامی انقلاب کو ایران کی قوم کو زندہ کرنے کا وسیلہ بیان کیا ہے اور کہا : اگر ایران کی عوام ظلم کے خلاف مقاومت کرتے ہیں اور اپنے وعدہ پر پابند ہیں تو یہ اسلامی انقلاب کی برکت ہے کہ جس نے ایران کو زندہ کیا ہے اور جان لینا چاہیئے کہ انقلاب کے پرچم کی حفاظت کے لئے قرآن کریم اور آئمہ اطہار (ع) پر انحصار کریں جو کہ معاشرے کو ثابت قدم رکھتا ہے ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی و ایران کی عوام کی طرف سے اپنے وعدوں پر عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مذکرات میں ایران نے اعتماد سازی کی ہے اور اس اعتماد کا اثبات انقلاب اسلامی کے اپنے سابق وعدوں پر پایبندی کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے اور ایران کی اپنے وعدوں پر عمل دنیا والوں کے لئے ثابت ہو چکا ہے اور یہ مسلمانوں کی پیداری و شرف کی وجہ سے ہے کہ جو اسلام و قرآن نے ایران کی قوم کو ہدیہ دیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬