رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یمن کی مظلوم عوام پر مسلسل حملہ کی وجہ سے یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ سے وابستہ رضاکاروں نے سعودی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں سعوی عرب کے جنوبی علاقے میں فوجی اڈوں پر حملہ کیا ۔
معتبر ذرایع کے مطابق یمنی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ رضاکار سیکورٹی دستوں نے سعودی عرب کے ظہران علاقے کے "الحمامہ" فوجی اڈے پر سولہ گراڈ میزائل فائر کئے ہیں ۔
اس سلسلہ میں یمن کی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے سعودی عرب کے عسیر صوبے میں واقع "ظہران" کے ایک اسٹریٹجک فوجی اڈے پر نجم الثاقب نامی میزائل فائر کر کے اسے تباہ کر دیا۔
یمنی فوج ملک سے تکفری و القاعدہ سے جنگ میں مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی تحریک انصار اللہ کی مدد سے صوبہ مآرب کے دو فوجی اڈوں کو القاعدہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔