‫‫کیٹیگری‬ :
20 June 2015 - 16:42
News ID: 8230
فونت
آیت الله مظاهری:
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے نیک عاقبت کا معنی رمضان المبارک کے مہینہ میں امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کرنا جانا ہے اور کہا : اگر ہم لوگ اس مبارک مہینہ میں قابل قبول روزہ رکھے نگے تو اپنے امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کرے نگے ۔
آيت الله مظاهري


رسا نیوز ایجنسی کے اصفہان رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیر المومنین (ع) اصفہان میں انتظار کے زمانہ کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کو چاہیئے کہ امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کرنے کی فکر میں رہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام زمانہ (عج) کی رضایت دنیا و آخرت کے لئے نیکی ہے بیان کیا : ہم لوگوں کو چاہیئے کہ امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کریں تا کہ عزت حاصل کرنے کے بعد ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : اس وجہ سے کہ اپنی اولاد کو انحراف کے حالت میں نہ دیکھیں اور مرنے کے وقت خداوند عالم کا ولی ہم سے راضی رہے اس لئے ہم لوگوں کو چاہیئے کہ امام زمانہ کی رضایت حاصل کونے کی کوشش کریں ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے نیک عاقبت کا معنی رمضان المبارک کے مہینہ میں امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کرنا جانا ہے اور کہا : اگر ہم لوگ اس مبارک مہینہ میں قابل قبول روزہ رکھے نگے تو اپنے امام زمانہ (عج) کی رضایت حاصل کرے نگے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اس کے بعد روزہ کے قسموں کو بیان کرتے ہوئے کہا : اکثر لوگوں کا روزہ صحیح روزوں میں سے ہے یعنی وہ روزہ کہ جس میں مراجع کرام کی طرف سے بیان کئے گئے مسائل پر فقط عمل کیا جاتا ہے ، اور یہ روزہ صحیح ہے کیونکہ نہ اس کا قضا ہے اور نہ ہی کفارہ ۔

مرجع تقلید نے مقبول روزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن مجید میں روزے کا معیار وہ روزہ ہے کہ جس میں مراجع تقلید کی طرف سے بیان کئے گئے مسائل پر عمل کرنے کے علاوہ روزہ دار کو گناہوں سے دوری اختیار کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے قابل قبول روزہ اس روزہ کو جانا ہے کہ جس میں بھوکے پیٹ کے علاوہ آنکھ ، کان اور انسان کے دوسرے اعضاء مختلف گناہ میں مرتکب ہونے سے روزہ دار ہوں ، بیان کیا : اگر ہم لوگ رمضان کے مبارک مہینہ میں اس طرح کا روزہ رکھے نگے تو امام زمانہ (عج) عید الفطر کے روز ہم لوگون کو معنوی عیدی زیادہ عنایت کرے نگے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے اخلاق کے استاد نے آیہ «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُواْ کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَى الَّذِینَ مِن قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : روزہ رکھنا صرف نہ کھانا اور نہ پینا نہیں ہے بلکہ اس سے تقوا حاصل کرنا ہے اور خداوند عالم کی طرف آسانی سے پرواز کرنا ہے کیونکہ کم وزن پرواز میں آسانی کا سبب ہوتی ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں وہ روزہ جو خاص سے مخصوص ہیں اس کی شرح بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : اس طرح کے روزہ میں اس کے علاوہ کے روزہ دار کا روزہ قبول ہوتا ہے اس کا دل بھی روزہ میں ہوتا ہے ، ایسے روزہ دار اپنے روزہ داری کی مدت میں بیہودہ فکر بھی ذہن میں نہیں آنے دیتے اور رمضان المبارک کے اختمام میں خود خداوند عالم کا وجود ایسے لوگوں کے لئے عیدی ہے ، اس کے بعد وہ خداوند عالم سے خاص رابطہ رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کے دوران حضرت حق کے خاص عنایت کے حامل ہوتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬