22 June 2015 - 13:00
News ID: 8237
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یمن کے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر حملوں سے باز رہے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا : سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یمن کے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر حملوں سے باز رہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے، جو امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ماہ صیام امن و سلامتی کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ ہمیں برداشت، صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام میں یمن پر گولہ باری کرکے سو سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنا اس مبارک مہینے کے احترام کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مسلم ممالک پر واجب ہے کہ وہ اس مہینے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا : طاقت کے بل بوتے پر کسی بھی ملک کی خود مختاری کو چیلنج کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی اقدار کے بھی برعکس ہے۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب نے اپنی ہٹ دھرمی کے سبب امت مسلمہ کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ اب یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہوچکی ہے کہ مذہب کے نام پر امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کا مرکزی کردار سعودی عرب ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں برما اور یمن کے مسلمانوں کی تکلیفوں کو فراموش نہ کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کی جائے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬