20 June 2015 - 15:38
News ID: 8229
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندے :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے عراق کی عوام کا میدان جنگ پر جانا اور جان کی قربانی دینے کی قدردانی کی ہے ۔
حجت الاسلام سيد احمد صافي


رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام سید احمد صافی نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں حرم مطہر امام حسین علیہ السلام میں منعقدہ اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان عراقی فوج کے ساتھ عوامی رضاکاروں کا ملک سے دفاع میں کی جا رہی کوشش و قربانی کی قدردانی کی ہے اور بیان کیا : وہ شخص جو اپنے خانوادے و گھربار و مادی سہولتوں کو چھوڑ کر دہشت گردوں سے جنگ میں مشغول ہیں کسی بھی صورت میں ایسے لوگ جو اپنی شخصی مفاد و مصلحت کو ترجیح دیتے ہیں ان سے موازنہ کے قابل نہیں ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : عراق کی عوام کا جنگ کے میدان میں روانہ ہونا اپنے مقدسات و اقدار سے دفاع اور شہادت کے لئے تیاری کی علامت ہے ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے نماز جمعہ کے خطبہ کے دوسرے حصہ میں رمضان المبارک کے چاند ہونے پر تمام مسلمانوں کو اس مبارک مہینہ کی مبارک باد پیش کی ہے اور بیان کیا : رمضان المبارک شروع ہونے اور شدید گرمی اور اس میں بجلی کی طولانی مدت کی کٹوتی نے اسٹوڈینٹس کے سالانہ امتحانات کے لئے تیاری میں سخت دشواری کا سبب ہو رہی ہے ۔

انہوں نے عراق کے تعلیمی وزیر سے اپیل کی ہے کہ وہ طالب علموں کے اس سالانہ امتحانات کو ماہ مبارک رمضان کے بعد منعقد کریں ۔

حجت الاسلام صافی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : حکومت کو چاہیئے کہ مالی و نظامی اور پانی مہیہ کرنے کے میدان میں عراق کی عوام سے استفادہ کرے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬