29 June 2015 - 14:08
News ID: 8262
فونت
محافطین حرمین کے دعوے دار ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ خادمین حرمین کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے سعودی عرب کی فضائی فوج نے یمن کے ایک مسجد پر حملہ کیا ۔
سعودي جنگي جہاز


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی جہاز نے یمن کے صوبے صعدہ، عدن اور العریش علاقوں پر حملہ کیا۔

سعودی جنگی جہاز نے صوبہ صعدہ کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ اتوار کے روز اذان مغرب کے موقع پر کیا گیا جس کے خلاف یمنی عوام نے وسیع احتجاج کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنگی جہاز کی بمباری میں مسجد شہید ہوگئی اور مسجد میں رکھے قرآن مجید کے مقدس اوراق آس پاس بکھر گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے دارالحکومت صنعا کے تاریخی مقامات پر سعودی جنگی جہاز کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا نے کہا : سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمن کے اہم تاریخی مقامات تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا: یمن میں سعودی جارحیت سے عراق اور شام میں داعش اور جبہۃ النصرہ گروہوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی تباہی کی یاد تازہ ہورہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬