23 July 2015 - 15:51
News ID: 8312
فونت
یمن کی فوج نے جنوبی یمن میں دہشت گردوں کے حامی؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کی فوج نے جنوبی یمن میں دہشت گردوں کے حامی متحدہ عرب امارات کے فوجی افسروں کا آپریشنل روم تباہ کر دیا ہے۔
يمني ميزائيل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے جنوبی یمن میں دہشت گردوں کا ساتھ دینے والے متحدہ عرب امارات کے فوجی افسروں کے آپریشنل روم کو تباہ کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے متعدد فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے بعض افسر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یمن کے عدن شہر میں حالیہ دنوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی فورس کے ساتھ القاعدہ کے دہشت گردوں اور یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے حامیوں کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حالانکہ سعودی نوکر سینیگال اور سوڈانی پٹھو فوجی بھی یمن کی فوج کو پسپائی پر مجبور کرنے کے لئے میدان میں کود پڑے ہیں اور سعودی عرب کے لڑاکا طیارے بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابل بیان ہے : عدن پر ابھی تک یمن کی فوج اور عوامی فورس کا کنٹرول ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے عسیر اور جیزان صوبوں میں واقع فوجیوں چھاؤنیوں پر میزائل کے ذریعہ حملہ کیا جس میں اس فوجی چھاونی کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬