27 July 2015 - 13:33
News ID: 8324
فونت
سعودی عرب کے ایک شیعہ عالم دین پر دباو ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے سلامتی حکام نے اس ملک کے ربیعہ شہر کے امام جمعہ کو مختلف بہانہ سے دھمکی دی ہے اور اس عالم دین سے اس ملک کے حکام کے ذریعہ ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ عبدالکريم حبيل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے حکام کی طرف سے ربیعہ کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ عبدالکریم حبیل کو اس ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

سعودی عرب کی سلامتی ادارہ نے اس شیعہ عالم دین کو دہشت گردوں کی طرف سے دی گئی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے جان کی حفاظت کرنے کی صلاحیت نہ رکھنے کا بہانہ بناتے ہوئے جتنی جلد ہو سکے اس ملک کو چھوڑنے کی تاکید کی ہے ۔

پہلے بھی سعودی عرب کی سلامتی ادارہ نے دھمکی آمیز پیغام کے ذریعہ شیخ حسن صفار کو سعودی عرب چھوڑنے پر مجبور کیا تھا ۔

سیاسی ماہرین و فعالان نے سعودی عرب کی طرف سے اس طرح کی دھمکی کو تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ سعودی عرب کی ہمکاری و تعاون کی علامت جانا ہے اورقطیف علاقہ میں دہشت گردوں کے نفوذ کو روک تھام کرنے میں سعودی عرب کی سلامتی ادارہ کی سہل انگاری کی شکایت کی ہے ۔

سعودی عرب کی طرف سے اس طرح کی سہل انگاری کے سبب ابھی تک دسیوں افراد جس میں اس ملک و شہر کی سلامتی بحال کرنے والے عوامی تنظیم کے اہل کار شامل ہیں زخمی و قتل ہوئے ہیں ۔

بعض با خبر ذرایع نے سعودی عرب کی طرف سے حجت الاسلام شیخ عبدالکریم حبیل پر حالیہ دھمکی کو قدیح میں مسجد امام علی (ع) پر دہشت گردانہ حملہ سے مرتبط جانا ہے ۔

اس ملک کے قدیح کے مسجد امام علی (ع) میں دہشت گردانہ حادثہ کے بعد حجت الاسلام شیخ عبدالکریم حبیل نے اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے داعش سے مکمل طور پر مقابل کی اپیل کی ہے حکومتی ادارہ کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تکفیری سے مقابلہ کے لئے میڈیائی کار کردگی و ٹرینگ کی دعوت دی ہے ۔

انہوں نے امارات میں دہشت گردی سے مقابلہ کے سلسلہ میں منظور قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : سعودی عرب دوسرے تمام ممالک سے زیادہ اس قانون کو نافذ کرنے کا ضرورت مند ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬