رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اعلی اسلامی کمیٹی کے رکن جمیل حمامی نے اپنی ایک گفت و گو میں دوران مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
جمیل حمامی نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : صیہونیوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے دن اس مسجد میں داخل ہونے کے بعد دین اسلام کے خلاف نعرے لگائے۔
بیت المقدس میں اعلی اسلامی کمیٹی کے رکن جمیل حمامی نے تاکید کی : مسجد الاقصی سے عقیدت رکھنے والوں نے بھی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے ان کو صیہونی رسومات کی انجام دہی سے باز رکھا۔
جمیل حمامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا : مسجد الاقصی پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملے کئے جاتے ہیں ۔
انہوں نے تاکید کی : یہ حملے بعض صیہونی وزیروں کی حمایت کے ساتھ انجام دیئے جاتے ہیں۔
قابل بیان ہے : اسرائیلی فوجیوں اور صیہونیوں نے جمعے اور اتوار کے دن بھی مسجد الاقصی پر حملہ اور اس مسجد اور اس کے خادموں کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کے سامنے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔