12 August 2015 - 18:05
News ID: 8374
فونت
مشرقی نائیجیریا میں ایک بم دھماکہ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ نائیجیریا کے صوبہ بورنو میں ایک قوی بم دھماکہ میں پچاس سے بھی زیادہ لوگ جان بحق ہوئے ہیں اور اس حادثہ میں سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
دہشت گرد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے صوبہ بورنو میں ایک قوی بم دھماکہ میں بچاس سے بھی زیادہ لوگ جان بحق ہوئے ہیں اور اس حادثہ میں سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ صوبہ بورنو کے سابن گری شہر کے ایک بازار میں ہوا۔ جہاں لوگوں کی آمدو رفت زیادہ تھی جس کی وجہ سے زیادہ تلفات کا مزید اندیشہ ہے ۔

ابھی تک اس دھاکہ کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروہ نے قبول نہیں کی ہے لیکن بعض تبصرہ نگار کا کہنا ہے کہ اس میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے شامل ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے ۔

قابل بیان ہے کہ پیر کے روز بھی بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا میں حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

سن دو ہزار نو سے ابتک بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے نائیجیریا کے پندرہ ہزار شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ نائیجیریا کے مسلمانوں سمیت شمالی علاقوں کے شہری سب سے زیادہ ان حملوں کی زد میں رہے ہیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬