رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے جشن آزادی کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر اسکول میں بچوں نے ملی نغمے اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔
صوبائی آرگنائزر نے تقریب کے آخر میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کاثمر ہے اور آج آپ سب بچے جو آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں یہ قائد اعظم ، علامہ اقبال اور باقی بزرگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آپ لوگ اس تحفے کی قدر کریں ، اچھی تعلیم حاصل کریں اور بڑے ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں ۔
اس موقع پر صوبائی آرگنائزر نے بچوں سے وعدہ لیا کہ وہ آس پاس گلی محلہ کو ایسے ہی صاف رکھیں گے جیسے اپنے گھر کو رکھتے ہیں کیوں کہ پاکستان بھی ہمارا گھر ہے جس پہ بچوں نے بہت جوش و ولولہ کا اظھار کیا۔
سیدہ ندا زہرا نقوی نے بیان کیا : ہم ان بچوں کی تربیت کریں گے انکو سکھائیں گے تب ہی مستقبل میں ذمہ دار پاکستانی شہری بنیں گی۔