رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے آستانہ مقدس کی اردو بخش کی طرف سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا ہر شہر جشن اور محافل کے نور میں غوطہ زن ہے ۔
یکم ذی القعدہ فرزند رسول، ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی دختر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے ، حضرت فاطمہ معصومہ (س) یکم ذی القعدہ سنہ ایک سو تہتر ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں ،آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظھر تھی۔
معصومہ قم کی ولادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں واقع آپ کے روضہ اقدس میں بھی جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں آپ کے متوالے اور شیدائی آپ (س) کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
شہر قم میں دکانوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات و مراکز میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے، مسجد جمکران، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات پر محفل و قصیدہ خوانی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں مکتب اہل بیت عصمت و طہارت کے پیروکار شریک ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہ اقدس کی ثقافتی امور کے اردو بخش نے تین روزہ شنبہ سے دوشنبہ تک خصوصی پروگرام کے انعقاد کیا ہے جس کے شروع ہونے کا وقت ۹ بجے شب ہے جس میں مشہور شعرا قصیدہ خوانی اور مقررین تقریر کرے نگے ۔