12 August 2015 - 18:03
News ID: 8373
فونت
عراق کے ایک اہل سنت عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ میں ایک اہل سنت عالم دین کے عنوان سے امام خمیںی (رح) کی ایک اسلامی معاشرے کے مفکر و مصلح کے عنوان سے پیروی کرتا ہوں ۔
شيخ خالد عبدالوهاب الملا


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے اپنے ایک انٹرویو میں اس ملک کے داخلی بحران و مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے بیان کیا : ہم ایک انسان ہونے کے عنوان سے ایک ایسی حکومت کا محتاج ہوں جو لوگوں کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پر عمل کرے ۔

انہوں نے صلح کی ضرورت کو ایک ضروی مسئلہ جانا اور وضاحت کی : خداوند عالم کے اسامی میں سے ایک «سلام» صلح و صفا کے معنی میں ہے ۔ خداوند عالم قرآن و مختلف احادیث میں اس کلمہ ک بیان کرنے کے ساتھ «سلام» کے واقعی معنی کو منتقل کرتے ہوئے خانوادہ ، خطہ ، معاشرہ اور یہاں تک کہ جہان بیان کیا ہے ۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے رسول اکرم (ص) کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے «لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا ولا تؤمنوا حتى تحابوا الا ادلکم على شئ ان فعلتموه تحاببتم افشوا السلام بینکم» بیان کیا ہے : افسوس کی بات ہے کہ اس دنیا کے زیادہ تر لوگ «سلام» کے حقیقی معنی سے بے خبر ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : مجھے یقین ہے کہ اسلام کی صحیح پہچان کا نہ ہونا عالم اسلام میں مشکلات کے ایجاد و توسیع کا سبب ہے ۔ اس وقت عالم اسلام میں قتل عام و خون خرابہ و ظلم و جرائیم کا بازار گرم ہے یہ حقیقی اسلام سے پورے طور سے مخالف و مناقض ہے ۔

شیخ عبدالوهاب الملا نے عالم اسلام میں پایا جانے والا جرائم کے سامنے علماء کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے اور کہا : کیا مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا جہالت قتل و غارت کے سامنے علمای کی خاموشی کی اصل سبب ہے اور کلیات پر توجہ دینے کے بجائے جزئیات پر توجہ ہے ۔

انہوں نے عالم اسلام میں پائے جانے والے موجودہ مشکلات کو بعض دینی شخصیتوں کی غلط پیروی کی علت جانا ہے اور وضاحت کی : مسلمان ابھی تک امام جمعہ ، فقہی و اصولی مسائل میں عالم اسلام کے بڑے مرجع اور علماء کی مراتب و منزلت کو نہیں جانتے ہیں ۔ میں ایک سنی عالم دین ہونے کے عنوان سے اگر چہ امام خمینی (رح) کے فقہی نظریات سے اختلاف رکھتا ہوں لیکن صلح و غیرہ کے سلسلہ میں ان کی پیروی کرتا ہون کیونکہ امام خمینی (رح) صرف ایک فقیہ نہیں تھے بلکہ مفکر و اسلامی معاشرے کی اصلاح کرنے والے ہیں ۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اسلام مفکر و ہادی کا محتاج ہے کیونکہ ایسے شخصیت کا پایا نہ جانا سبب ہوا ہے کہ یہاں تک کہ ایک عام و سادہ مقرر ایک فقہی عنوان سے پیش ہونے لگا ہے ۔

انہوں نے اسلامی معاشرے میں بحران کی ایک دوسری علت فقہی منابع سے غلط فہم و درک جانا ہے اور وضاحت کی : بہت سارے تشکیل پائے دہشت گرد تحریک فقہ کے غلط و نا صحیح فہم کی وجہ سے ہے ۔ بعض لوگ ظاہری صورت میں عالم ہیں اور اسلامی فقہ سے غلط فہم کی وجہ سے خطرناک و جنایت آمیز فتوا بیان کرتے ہیں ۔ وہ لوگ حقیقی اسلام سے دور ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬