رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی کے سیکورٹی فورس کے سینئر افسر نے رمادی کے مشرقی علاقے حصیبہ میں سیکورٹی فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے انتیس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراقی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے میزائلوں اور راکٹوں کے کئی لانچنگ پیڈ اور خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
شمالی تکریت میں بھی واقع شرقاط نامی علاقے پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے سو سے زائد عناصر ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح عراق کے ایک علاقے میں سامان کی تقسیم کے سلسلے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے نتیجے میں اس گروہ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں ہونے والے ہوائی حملے میں داعش گروہ کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس ہلاک ہونے والوں میں داعش گروہ کا ایک سرغنہ ابو انس الشامی بھی شامل ہے۔
داعش مخالف اتحاد کی فضائیہ نے عراقی فوج کے ساتھ ہم آہنگی کرکے صوبہ الانبار کے شہر ہیت کے علاقے دولاب میں داعش گروہ کے ایک ٹھکانے اور اس کے ایک تربیتی مرکز پر بھی حملہ کیا جس میں دہشت گردوں کو بھاری مالی اور اسلحہ جاتی نقصان پہوچا ہے۔
عراقی فوج نے جمعے کے روز صوبہ صلاح الدین کے شہر الشرقاط میں داعش گروہ کے اسلحہ و گولہ بارود کے ایک گودام پر حملہ کر کے کم سے کم ایک سو پچیس دہشت گردوں کو ہلاک اور ستر کو زخمی کر دیا تھا۔