10 August 2015 - 18:52
News ID: 8371
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے آج اپنے ایک پیغام میں عراق کے وزیر اعظم کی طرف سے کرپشن کے مقابلہ کے لئے اصلاحی منصوبے کی حمایت کی ہے ۔
آيت الله نجفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی اپنے ایک پیغام کے درمیان عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اصلاحی منصوبہ کی حمایت کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : وہ اصلاحات جس کو حیدر العبادی نے پیش کیا ہے وہ کرپشن سے مقابلہ کے لئے دین و قومی قانون کے مطابق صحیح راہ ہے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اس اصلاحات کو عراق کے مفاد میں جانا ہے اور اس ملک کے وزرا ، پارلیہ مینٹ ممبر اور سیاست مدار سے حیدر العبادی کی منصوبہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

انہوں نے عراق کی موجودہ صورت حال کو ملک کے نقصان میں جانا ہے اور وضاحت کی : اصلاحی منصوبہ عراق کے بیشتر خدمت کا سبب ہے اور اس ملک کی سلامتی و استحکام کے حصول کے لئے مفید قدم ہے ۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک حکم صادر کر کے وزیر اعظم و صدر جمہور کے آفس اسسٹینٹ کو منسوخ کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلے جو اصلاحات پیدا کرنے کے لئے انجام پایا ہے اس ملک میں مرجعیت و عوام کے مطالبہ کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬