10 August 2015 - 17:46
News ID: 8369
فونت
لبنان کے ایک اہل سنت عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان، صیدا کے اہل سنت خطیب جمعہ نے سعودی عرب کے عسیر علاقہ میں دہشت گردانہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے : تکفیریوں نے اس کام سے ثابت کر دیا ہے کہ صرف شیعوں کا دشمن نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں سے جنگ کر رہا ہے ۔
شيخ ماهر حمود


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہر صیدا میں اہل سنت کے خطیب جمعہ شیخ ماهر حمود نے گذشتہ روز اس شہر کے مسجد قدس میں منعقدہ اپنی تقریر میں اسلامی قوم کے درمیان اتحاد کے سایہ میں اسرائیل کی نابودی یقینی ہونے کی بات کہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : عربی اسلامی ممالک اور لبنان مشکلات کے دلدل اور چھوٹے بڑے اندرونی مشکلات میں گرفتار ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کی نابودی میں موانع پیش آ رہی ہیں ۔ ہمارے ملک میں مشکلات جس میں شہری خدمات میں کمی ، آفس و سیاسی حوالہ سے کرپشن ، سیکورٹی مشکلات جو خاص کر عین الحلوہ علاقہ میں قابل غور ہے اور دوسرے مسائل ، لوگوں کی معیشتی حالات بہت نازک ہو چکی ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں شام میں دہشت گرد گروہ کے فتنے اور لبنان کے سرحدوں کے چیلینج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : تکفیری گروہ عراق ، شام اور یمن میں اپنے کارنامے اور قتل و تشدد کے ذریعہ فتنہ پھیلانے سے دوری اختیار نہیں کی ہے اور مسلسل اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہوچانے میں مشغول ہیں ۔

شیخ ماهر حمود نے سعودی عرب کے عسیر علاقہ کے ایک مسجد میں دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : تکفیریوں نے اپنے اس کام سے ثابت کیا ہے کہ جنگ صرف شیعوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے ساتھ تنازعہ ہے اور وہ مساجد جو کہ خانہ امن الہی ہے اس پر حملہ کر رہے ہیں اور مسلمانوں کا خون بہانے میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختمام میں اسلامی ممالک کی پیش قدم صہیوںیوں کی کامل نابودی کے لئے امیدواری جانا ہے اور کہا : خداوند عالم کی نصرت اور اسلامی مقاومت کی فوج کی حمایت کہ جو صہیونیوں کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں تا کہ اس غاصب حکومت کی نابودی کا راستہ باقی نہ رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬