رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر انیلہ کاظمی کو گلگت بلتستان کی مرکزی معاون نامزد کر دیا ہے۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ابھی تنظیم سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے اور آرگنائزنگ باڈی کے طور پہ کام کر رہی ہے اس لئے ہم نے ہر صوبہ میں تنظیم کی مرکزی معاون نامزد کی ہے جو کہ اپنے اپنے صوبہ میں مرکزی آرگنائزر کی ترجمانی کرے اور تنظیمی امور سر انجام دے ۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس سے پہلے پنجاب کے لئے خواہر شجیعہ زہرا علوی ، سندھ کے لئے خواہر مرضیعہ بتول اور اب گلگلت بلتستان کے لئے خواہر انیلہ کاظمی کو مرکزی معاون کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔
سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : انتہائی قلیل مدت میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ملک بھر میں اپنا تنظیمی تشخص قائم کیا، قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی بدولت آج تنظیم اس نہج پر پہنچی ہے ۔ انشاء اللہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ملت تشیع کی سربلندی و ترقی کے لئے بھرپور خدمات پیش کرے گی۔