رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی ترجمان نے کہا ہے : ایران اپنے جوہری مسئلے کو دیگر موضوعات سے نہیں جوڑے گا اور ہمیشہ شامی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
شام کے صدر کی ترجمان بثینہ شعبان نے اپنے ایک انٹریو میں بیان کیا ہے : ایران اپنے جوہری مسئلے کو دیگر علاقائی مسائل سے جوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور جس طرح دمشق نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی درخواست کو مسترد کیا تھا اسی طرح تہران بھی شام کے ساتھ باہمی تعلقات ختم کرنے کا مخالف ہے۔
شام کے صدر کی ترجمان نے اس انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بہت جلد دنیا شام کی استقامت اور صبر کا اعتراف کرے گی۔
انہوں نے کہا : اگر شام کی استقامت نہ ہوتی تو علاقے اور دنیا کی صورتحال مختلف ہوتی۔
بثینہ شعبان نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کی : شام کے عوام ان مخالفین کو تسلیم نہیں کرتے جنہیں دوسرے ممالک سے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا : آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے اور دہشت گردوں کے مالی ذرائع منقطع کئے جائیں۔