25 July 2015 - 14:32
News ID: 8317
فونت
آیت الله حکیم :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے مرجع کرام نے داعش کے اقدامات کو انسانی اقدار کے خلاف جانا ہے اور دہشت گردی کے مقابلہ میں غیرتمندانہ کوشش و صبر کی اپیل کی ہے ۔
آيت الله حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے فرزند حجت الاسلام سید عزالدین حکیم نے روز گذشتہ پانچویں السفیر ثقافتی کانفرنس جو کوفہ میں منعقد ہوا اس میں مرجع تقلید کی نیابت میں تقریر کرتے ہوئے داعش کے خلاف مقابلہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔

حضرت آیت الله حکیم نے داعش دہشت گردوں کے اقدامات کو روکنے کا تنہا راستہ مقدسات سے دفاع اور حق کے اثبار کے لئے مشکلات میں صبر اور غیرت مندانہ کوشش جانا ہے اور بیان کیا : داعش اپنے دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعہ انسان کے تمام اقدار و محرمات کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : السفیر ثقافتی کانفرنس کے انعقاد نے موجودہ مشکلات و خطرات کے در پہ ہم لوگوں کو دوبارہ تاریخ کے مطالعہ پر مجبور کرتا ہے اور اپنی زندگی کے راہ میں میانہ روی اختیار کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔

مرجع تقلید نے اس ثقافتی اقدام کی قدر دانی و شکر گزاری کرتے ہوئے اس کانفرنس کو اچھی طرح منعقد کرنے کی بیشتر کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وضاحت کی : عراق اس وقت اہل بیت (ع) کے علم ، ایمان ، جہاد ، صبر و فکر کا محل ہے کہ بہت سارے دوسرے ممالک ان الہی نعمتوں سے محروم ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬