‫‫کیٹیگری‬ :
30 July 2015 - 15:46
News ID: 8336
فونت
رسا نیوز ایجنسی - واقعہ کربلا کی یاد میں گلگت بلتستان میں ماہ اسد میں ہونے والے عزاداری کے سلسلہ کا عاشورا یکم اگست کو ہوگا ۔
عشرہ اسد کا عاشورا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان میں کربلا کے عظیم واقعے کو شمسی تقویم کے مطابق اسد کے مہینے میں محرم ہی کی طرح نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے امسال اس کا عاشورا یکم اگست کو ہوگا ۔


اس کا تاریخی پسِ منظر کچھ یوں ہے کہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات تمام سال سردی کی لپیٹ میں رہتے ہیں اور عموماً ان علاقوں میں ماہِ محرم سردی کی شدت کے ایام میں آتا ہے۔ ان علاقوں کے مذہبی رہنماوں اور علمائے کرام نے عوام کی باہمی مشاورت سے ان ایام کو شمسی تقویم کے تحت ہجری تقویم کے ساتھ گرمی کے موسم میں بھی منانے کا فیصلہ کیا۔ چونکہ محرم کا واقعہ شمسی تقویم میں ماہِ اسد میں پیش آیا تھا، لہذا کشمیر میں محرم کے علاوہ ماہ اسد میں بھی ایامِ عزاء منانے کے رواج نے فروغ پایا۔ یوں یہ سلسلہ کشمیر سے چل کر بلتستان آیا اور قریباً ایک صدی سے یہ عشرہ اسد تمام بلتستان میں مذہبی جوش و جذبے اور دینی حمیت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔


امسال عشرہ اسد شروع ہوچکا ہے اور عاشورا یکم اگست کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسکردو پولیس اسد مجالس اور عاشورا کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کرے گی اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬