02 August 2015 - 14:23
News ID: 8344
فونت
حجت الاسلام عبد الخالق اسدی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبد الخالق اسدی نے قائد شھید حجت الاسلام و المسلمین عارف حسین حسینی کی برسی کو پوری عقیدت سے منائے جانے کی خبر دی ۔
حجت الاسلام عبد الخالق اسدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبد الخالق اسدی نے لاہور کے رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کہا : شہید قائد حجت الاسلام و المسلمین عارف حسین حسینی کی برسی بھرپور طریقہ سے منائی جائے گی جس میں علماء کرام اور اراکین شرکت کریں گے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شہید عارف حسین حسینی شخصیت کا نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے جو ابھی بھی زندہ ہے، شہید قائد کی اتحاد امت کیلئے شاندار خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی برسی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی جائیں گی کہا: شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے، انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔


حجت الاسلام اسدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا، شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں کہا: یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے. اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ کہا حجت الاسلام و المسلمین عارف حسین حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے، شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے کہا : شھید عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھرپور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی، آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔


ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے اس کہتے ہوئے کہ اسلام آباد میں مرکزی اجتماع کے علاوہ ملک بھر میں شہید قائد کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا : اسلام آباد اور دیگر شہروں میں شہید قائد کی برسی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے ۔


واضح رہے کہ اجلاس میں حجت الاسلام محمد اقبال کامرانی، حجت الاسلام حسن ہمدانی، زاہد مہدوی، رانا ماجد علی، آغا نقی مہدی، سید عقیل نقوی، رانا توصیف رضا، نقاش علی، غلام عباس سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬