05 August 2015 - 16:47
News ID: 8356
فونت
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان مشھور شیعہ عالم دین نے کہا: پاکستان کے اندر تکفیریت کا مقابلہ کرنے کیلئے شہید حسینی کی فکر کو زندہ کرنا ضروری ہے ۔
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے یوم شہادت شہید قائد حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین الحسینی کے موقع پر ایک بیان میں پاکستان کے اندر تکفیریت کا مقابلہ کرنے کیلئے شہید حسینی کی فکر کو زندہ کرئے جانے کا مطالبہ کیا  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج بھی پاکستان کے اندر فعال نظر آنے والا نظریاتی طبقہ شہید کے افکار سے درس لے کے پرورش پانے والا طبقہ ہے لھذا عصر حاضر کی ضرورت یہ ہے کہ شہید کے افکار کو زندہ کیا جائے کہا: 5 اگست 1988ء کو پاکستان اور پاکستانی عوام کو انسانیت، اسلام اور پاکستان کے مسائل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کرنے والے عظیم قائد سے محروم کردیا ۔


ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ شہید قائد حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی جیسے عظیم افراد سے اپنے آپ کو منصوب کرنے والا کھبی بھی اسلام، ملت تشیع اور وطن کی خاطر عملی جدوجہد کیے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا کہا: شہدائے راہ حق کو اپنا مشن عزیز تھا اور وہ اس اپنے مقدس مشن پر فدا ہونے کا عملی درس دے گئے ہیں، شہید قائد کے حقیقی فرزندان اور وارثین وہی ہونگے جو ان کے مشن کی تکمیل کے لئے عملی فعالیت کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: آج بھی پاکستان کے اندر فعال نظر آنے والا نظریاتی طبقہ شہید کے افکار سے درس لے کے پرورش پانے والا طبقہ ہے، پس عصر حاضر کی ضرورت یہ ہے کہ شہید کے افکار کو زندہ کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬