06 August 2015 - 15:06
News ID: 8360
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے جے ایس او کے وفد سے ملاقات میں تاکید کی: تقسیم کی بناء پر امت مسلمہ اپنی عظمت کھو بیٹھے گی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جعفری اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں امت اسلامیہ کے اتحاد پر تاکید کی ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قائد شہید اکثر اوقات کہا کرتے تھے کہ ہم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے جدو جہد کریں کہا: قائد شہید عارف حسین الحسینی نے جہاں مثبت سوچ کی بنیاد رکھی وہیں افراتفری کے دور میں دینی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے بڑا کردار ادا کیا، اب وقت آگیا ہے کہ امہ مشترکات کو فروغ دیتے ہوئے باہم متحد ہو جائے تاکہ استعماری و سامراجی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ 

 

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی نے وطن عزیز میں ایک مثبت سوچ کی بنیاد رکھی، اپنی ملت کو حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی میدان میں لانے کیلئے جدوجہد کی اور افراتفری کے دور میں جہاں انہوں نے دینی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بڑا کردار ادا کیا وہیں سیاسی حوالے سے ایک جدید سوچ و فکر بھی مہیا کی کہا: قائد شہید نے قوم کو عالمی سامراجی قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے اور امت مسلمہ کو متنبہ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ اگر ہم اسی طرح گروہوں میں تقسیم در تقسیم رہے تو اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ مسلم امہ پر مسلط رہیں گی جبکہ دوسری صورت میں اسی تقسیم کی بناء پر امت مسلمہ اپنی عظمت کھو بیٹھے گی۔


انہوں نے مزید کہا: قائد شہید کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا ایک مؤثر حصہ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بنتی ہے اس امت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔


حجت الاسلام واحدی نے ان کی شہادت کی مناسبت سے پوری ملت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : قائد شہید کی فکر اور سوچ کو دشمن اسلام قوتیں اپنے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ سمجھتی تھیں اس لئے ان کو اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی مگر ہم اپنی ملت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہید کی امت مسلمہ کو متحد و منظم کرنے کا مشن جاری ہے اور رہے گا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہم اتحاد کا یہ پرچم لے کر آگے بڑھتے رہیں گے کہا: آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ انہی کی فکر اور بتائے ہوئے راستے کو ہم لے کر چلتے رہیں گے اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬