‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2015 - 15:02
News ID: 8357
فونت
ڈاکٹرحسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے دہشت گردی کا مقابلہ، دنیا کی ستم رسیدہ اقوام کی حمایت اور علاقے میں امن و استحکام کا قیام، ایران کے مستقل اہداف اور اصول میں شمار کیا ۔
ڈاکٹرحسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے گفتگو میں دہشت گردی کا مقابلہ، دنیا کی ستم رسیدہ اقوام کی حمایت اور علاقے میں امن و استحکام کا قیام، ایران کے مستقل اہداف اور اصول میں بتایا ۔


ایرانی صدر مملکت نے دہشت گردی کے مقابلے میں شامی عوام کی استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے شام میں بعض ملکوں کی مداخلت اور دہشت گردوں کے اقدامات کو اس ملک میں بحران کے جاری رہنے کی اصل وجہ قرار دیا اور کہا: پوری دنیا کو دہشت گردی کی جانب سے شدید خطرہ لاحق ہے اور تمام ممالک اور حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے متحدہ طور پر مقابلہ کریں۔


انہوں نے سیاسی طریقہ کار کو شام کے بحران کا واحد حل قرار دیا اور کہا : شام کی مشکلات کے حل اور اس ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے ایران اپنی پوری سیاسی توانائی اور وسائل بروئے کار لائے گا۔


اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بھی ایرانی عوام اور حکام کی جانب سے شامی عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا : شام کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہو چکی ہے اور سازش کرنے والے ممالک اب بالکل ناامید ہو گئے ہیں۔


ولید المعلم نے ایٹمی معاہدے اور ایٹمی مذاکرات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر صدر مملکت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کامیابیوں کو ایران کی منطقی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کی: اس معاہدے سے علاقائی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬