‫‫کیٹیگری‬ :
05 August 2015 - 16:29
News ID: 8354
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے شیخ الازهر کے نام خط میں ؛
رسا نیوز ایجنسی – مرجع عالی قدر حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شیخ الازھر کی جانب سے شبھہ اندازی کئے جانے پر اپنے ارسال کردہ خط میں ان سے شیعہ و سنی علماء کی مشترکہ کانفرنس رکھنے جانے کا مطالبہ کیا ۔
آيت الله مکارم شيرازي اور احمد الطيب

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے ماه مبارک رمضان کی شبوں میں المصریه چائنل سے نشر ہونے والے پروگرام میں شیعہ و سنی اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے شیعوں کے خلاف کچھ باتیں کہیں جو کاملا اتحاد کے خلاف رہی ہیں ۔


حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ماہ مبارک رمضان میں شیخ الازهر مصر کو خط تحریر کیا اور ان کی شبھہ اندازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سنی و شیعہ علماء پر مشتمل مشترکہ کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی ۔


عالمی ولایت چائنل کے ذمہ دار حجت الاسلام و المسلمین قزوینی نے 29 رمضان کو شیخ الازهر کو بھیجے جانے والے خط کا متن کہ جس کا جواب آج تک نہیں موصول ہوسکا آج پڑھا ۔


اس خط کا متن مندرجہ ذیل ہے :


بسمه تعالی


شیخ الازهر جناب شیخ ڈاکٹراحمد الطیب 

 

ابتداء میں «حدیث شیخ الازهر» کے عنوان سے نشر ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں شکر گزار ہوں اور شیعہ و سنی اتحاد کے حوالے آپ کی کوشش کو سراہتا ہوں ۔


مگر ہمیں اجازت دیں کہ آپ کے اس پروگرام کے سلسلے میں موجود کچھ نکات بیان کروں ۔


ایک: سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی بدگوئی ، جیسا کہ خود آپ نے بیان کیا کہ بعض شیعہ علماء اور مراجع کرام اس عمل سے متنفر ہیں ، فقط بعض شیعہ جنہیں اس پر کوئی توجہ نہیں ہے اس عمل کو انجام دیتے ہیں ۔


دوسرے : ہم معتقد ہیں کہ اس پروگرام میں شیعہ عقائد کے سلسلہ میں آپ کی جانب سے بیان کی گئی باتیں قابل بحث و گفتگو ہیں ۔


اس کے باوجود کہ ہم آپ کا بے انتہا احترام کرتے ہیں معتقد ہیں کہ میڈیا سے اس طرح کی باتوں کا نشر ہونا شیعہ و سنی اختلافات میں شدت کا سبب ہوگا اور بعض اسلام دشمن عناصر کو اپنے مقاصد کی تکمیل کا بہانہ ملے گا ، ای کاش یہ باتیں علمی معاشرے میں ھردو مذھب شیعہ و سنی علماء کی موجودگی میں بحث و بررسی ہوتیں ۔


اس لحاظ سے ہم آپ کو شیعہ و سنی علماء کی موجودگی میں مشترکہ کنفرنس منعقد کرنے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ اسلامی اتحاد کی راہ میں موجود موانع برطرف ہوسکیں ۔


ہمیں امید ہے کہ آُپ ہماری اس تجویز کو قبول کریں گے تاکہ شیعہ سوشل میڈیا اور سیٹلائٹ چائنلوں سے آپ کی جانب سے بیان کردہ اشکال کا جواب دینے پر مجبور نہ ہوں ۔


میں آخر میں ایک بار پھر اسلامی اتحاد کے حوالہ سے آپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں اور آپ کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا گو ہوں ۔


قم - ناصر مکارم شیرازی


29 رمضان المبارک 1436.
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬