06 August 2015 - 15:04
News ID: 8358
فونت
حجت الاسلام نیاز حسین نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کے ممتاز شیعہ رہنما نے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا : دہشت گردی کی بنیاد مسلکی اختلافات نہیں بلکہ سیاسی مقاصد حصول کے لئے بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
حجت الاسلام نياز حسين نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام نیاز حسین نقوی نے جامعۃ المنتظر لاہور میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا: دہشت گردی کی بنیاد مسلکی اختلافات نہیں بلکہ استعماری طاقتوں نے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے انجام دیا ۔

 
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ مضبوط اور تیز ہوگی، مجرم کیفر کردار تک پہنچیں گے کہا: پارلیمنٹ کی طرف سے دو سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام سے عوام کو اس توقع پیدا ہوئی تھی کہ اب اسلام اور ملک دشمن عناصر کا قلع قمع ہوگا، جس کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔


حجت الاسلام نقوی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، اس حوالے سے آئینی اداروں کا تحرک قوم کی تسلی کا باعث ہے، امید کرتے ہیں کہ فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گی، تاکہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو تسلی ہو کہ انہیں انصاف فراہم کیا گیا ہے کہا : دہشت گردی مسلکی اختلافات نہیں، سیاسی مقاصد کے لئے بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہوئی، جب نجی جہادی لشکر تشکیل دیئے گئے اور انقلاب اسلامی ایران کے اثرات کو روکنے کے لئے فرقہ وارانہ تنظیموں کی سرپرستی کی گئی تب حالات بگڑے، لیکن اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ بدامنی اور فسادات کا ذمہ دار کون ہے۔؟


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کی تصدیق سے مظلوموں کو انصاف ملنے کی امید روشن ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں فیصلے کو سراہا اور کہا: سیاسی اور عسکری قیادت کے بعد عدلیہ کا مجرموں کے خلاف اتحاد دہشت گردی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬