رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں رابطہ مہم میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا: داعش وطالبان جیسی وحشی گروہوں کو امریکہ و اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے ۔
انہوں نے اسرائیلیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی بچے کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کے بعد مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک بتایا اور کہا: امریکہ کی جانب سے اسرائیلیوں کو لائنس ٹو کل دیا ہوا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلسطینی عوام کا خون پانی سے بھی سستا ہے، اسرائیل کا وجود کسی مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے مگر افسوس اس امر کا ہے کہ عرب حکمران امریکی آلہ کاروں کا دوسرا نام ہے ۔
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صیہونی طاقتوں کا سب سے بڑا آلہ کار اس وقت عرب ممالک بنے ہوئے ہیں کہا: اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی اشارے پر یمن میں نہتے مسلمانوں پر شب خون مارا جا رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سہنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل سے توجہ ہٹانے کے لئے یمن اور شام میں تنازعہ کھڑا کیا گیا اور اب صیہونی ظالموں کو پوچھنے والا کوئی نہیں کہا: صہیونیوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف شازشیں کی ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں فساد کی وجہ صہیونی لابی ہی ہیں جو عالم اسلام کے خلاف ایک منظم منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں، داعش، النصرہ، بوکو حرام، طالبان جیسے وحشی گروہوں کی سرپرستی اسرائیل اور امریکہ ہی کرتے ہیں تاکہ اسلام کا روشن چہرہ مسخ کر سکے.
حجت الاسلام اسدی نے یہ کہتے ہوئے مسلم حکمرانوں نے آج تک فلسطینیوں کے درد کو نہیں سمجھا بلکہ ہر ملک اپنے ذاتی مفاد اور تعصب کی جنگ لڑ رہا ہے کہا: قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلیوں کے مظالم کی روک تھام کے لئے تمام مسلمانوں کو ایک موقف اپنانا ہو گا، دنیا میں امن اور انسانیت کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ انبیاء کی سرزمین اور قبلہ اول پر قابض صہیونی دہشت گردوں کیخلاف متحد ہوں اور انسانیت کو ان درندوں کی چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کردار ادا کریں ۔