01 August 2015 - 11:05
News ID: 8341
فونت
آیت الله قبلان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے اسرائیل کو دنیا میں شرارتوں کا سرچشمہ بتایا ۔
آيت الله قبلان

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء سپریم کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں اسرائیل کو دنیا میں شرارتوں کا سرچشمہ جانا ۔


انہوں نے حکومت کو ملک میں نظم کی برقراری اور لوگوں کے مسائل کی رسیدگی کی تاکید اور کہا: آج حکومت بغیر سر کے جسم کے مانند ہے جس کی بناء پر ملک کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہے ، صدر جمھوریہ کا انتخاب اور حکومتی مراکز کا فعال ہونا لوگوں کی حیات میں شادابی اور خوشالی لائے گا نیز ملک کی مشکلات و مسائل کو بھی حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔


آیت الله قبلان نے لبنان میں فوج کی اھمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فوج آزادی کا ستون ، درپیش آںے والی تبدیلیوں اور بحرانوں کے مقابل امنیت و ضمانت ہے ، لبنانی عوام ایک منظم حکومت تشکیل دیں ، لبنان کو موجودہ مشکلات سے آزادی کے لئے لوگوں کی ھمہ گیر مدد کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے ایک اچھا اور خادم صدر جمھوریہ منتخب کئے جانے کی تاکید اور کہا: لبنان مخلتف مذاھب کے ماننے والوں کا مجموعہ ہے ، لھذا سبھی ملک کو اسرائیل اور دھشت گردی کے خطرے سے نجات دینے کی کوشش کریں تاکہ ایک پرسکون حیات بسر کرسکیں ۔


لبنان کے اس شیعہ عالم دین ںے غاصب صھیونیت کو دنیا میں شرارتوں کا سرچشمہ نیز فتنہ واختلاف کا سرمنشاء جانا اور کہا: دنیا کے مشکلات کی بنیاد اسرائیل کا وجود ہے ، جب تک یہ غاصب خطہ میں رہے گا امنیت و استقلال کو خطرہ رہے گا، فسلطین مختلف مذاھب و ادیان کے ماننے والوں کی سرزمین ہے مگر فلسطین میں بسائے گئے یھودی ملک خالی کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬