‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2015 - 11:25
News ID: 8327
فونت
مرضیہ افخم :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
مرضيہ افخم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے منگل کے دن اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ صیہونی، مسجد الاقصی کی بے حرمتی صیہونی حکومت کی براہ راست حمایت اور اس کے ایماء پر کرتے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : مسجد الاقصی پر حملوں سے ایک بار پھر فلسطینی قوم کے حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ ماہیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے مختلف ممالک خصوصا اسلامی، اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کریں اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کروانے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

قابل بیان ہے : اسرائیلی فوجیوں اور صیہونیوں نے جمعہ اور اتوار کے دن مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مسجد کی بے حرمتی کی اور نمازیوں کو پریشان کرتے ہوئے ان کے سامنے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں نازیبا کلمات کہے۔ صیہونیوں نے منگل کے دن بھی اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬