‫‫کیٹیگری‬ :
23 July 2015 - 16:21
News ID: 8314
فونت
خانۂ فرھنگ سفارت جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر :
رسا نیوز ایجنسی ـ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر نے کہا : اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں ہر ایک کی جان ، مال اور عزت کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔
محمد اکبري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی  کے ڈائریکٹر محمد اکبری نے اپنے کارکنان اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ راولپنڈی میں حالیہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

انہوں نے اس ملاقات میں بیان کرتے ہوئے کہا : زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں اور یہ شہداء کے خون کی ہی برکت ہے کہ آج الحمد اللہ امن و امان کی صورتحال  بہتر ہو رہی ہے ۔

محمد اکبری نے شہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ان کی گھر جا کر اظہار ہمدردی اور عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے علما کو تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ ان کا مذہبی فریضہ ہے کہ وہ لوگوں میں علم و آگاہی کی شمع روشن کریں اور اسلام جو امن و سلامتی کا دین ہے اس کی حقیقی روح سے لوگوں کو آشنا کریں ۔

محمد اکبری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں ہر ایک کی جان ، مال اور عزت کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔

جمعیت علماے پاکستان نورانی گروپ صوبہ پنجاب کے ترجمان اور ممتاز عالم دین مولانا محمد حیدر علوی، آستان عالیہ سگھرشریف کے سجادہ نشین پیر مقصود حسین ہمدانی اور مولانا مشرف حسین جعفری نے کہا : ہمیں وحدت و اتحاد کی قوت سے دشمن  کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا ۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا : اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کی تمام سازشوں کو روکنے کے لیے اسلام اور قرآن کے پرچم کو تھامنا ہوگا۔

اس موقع پر علاقے کی ممتاز سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ مختلف تنظیموں اور انجمنوں کے افراد بھی موجود تھے جنہوں نے ایران کی جانب سے پاکستانی عوام کیساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬