23 July 2015 - 15:33
News ID: 8310
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نواز لیگ کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں مرکزی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے : گلگت بلتستان میں نواز حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کی گرفتاری نواز لیگ کی انتقامی سیاست کا شاخسانہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کی گرفتاری نواز لیگ کے وزیراعلٰی کے ایماء پر عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی : مجلس وحدت مسلمین کو دیوار سے لگانے کی کوشش اور ایسے اقدامات پر نواز لیگ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ الیکشن کو ہائی جیک کرکے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے بعد رہنماؤں کو ہراسان کیا جا رہا ہے، جسے ہم ہرگز قبول نہیں کرینگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام ناصر عباس نے بیان کیا : ہم عدم تشدد اور رواداری کی سیاست کے حامی ہیں جبکہ نون لیگ کا وطیرہ ہے کہ وہ پولیس اور قومی اداروں کے ذمہ داروں کو اپنا ملازم سمجھ کر سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستان دشمن خطرناک دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے میں انہی کی کٹھ پتلی نگران حکومت نے کردار ادا کیا۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا : گلگت بلتستان میں ہم کسی کی من مانی نہیں چلنے دینگے اور اس غیر اخلاقی، غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬