27 July 2015 - 13:40
News ID: 8326
فونت
سیدہ سدرہ نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے کہا : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تین روزہ "فکر حسینی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : روز اول سے ہم نے طالبات کے لئے ایسے پروگرام منعقد کئے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ نکھار کے ملت تشیع کے لئے کار آمد بنائیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہمارا نصب العین ہے طالبات کی زندگیوں کو تعلیمات اسلام کی روشنی میں سنوارنا اور اب  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید عارف الحسینی کی شھادت کی مناسبت سے بعنوان فکر حسینی تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے ۔

سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : اس تین روزہ ورکشاپ میں قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی مدظلہ العالی ، حجت الاسلام سبطین سبزواری ، مولانا مشتاق ہمدانی ، ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور سنئیر تنظیمی عہدیداران شرکت فرمائیں گے ۔اور شھید رح کی فکر پہ روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا : یہ ورکشاپ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں کراچی ، لاڑکانہ ، سانگھڑ، اسلام آباد ، اٹک ، ملتان ، بھکر ، فیصل آباد ، ساہیوال ، سرگودھا اور گلگت سے طالبات شرکت کریں گی۔

سیدہ سدرہ نقوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ملک بھر میں طالبات کی رہنمائی کے لئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬