‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2015 - 22:34
News ID: 8321
فونت
آیت اللہ لاریجانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا : سعودی حکام یمن کے جنگی مجرم ہیں ان کو اس کا جواب دینا ہوگا ۔
آيت الله صادق آملي لاريجاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس کے دوران یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام اور اس ملک کے تاریخی آثار کے انہدام کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے حکام کو جنگی مجرم شمار کیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے بیان کیا ہے : سعودی حکام کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ ان کو جلد یا دیر یمن میں اپنے جرائم کے سلسلے میں جوابدہ ہونا ہوگا ۔

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے سعودی عرب کی خام خیالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب ہمیشہ یمن پر حملے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور ان کا اپنا اندازہ یہ تھا کہ وہ چھ دنوں کے اندر یمن کی جنگ جیت لیں گے لیکن ان کو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی کیوںکہ ان کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ خدا پر بھروسہ کرنے والے امریکا اور اسرائیل پر بھروسہ کرنے والوں سے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں ۔

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یمن کے اہل تشیع اور اہل سنت اپنی سرزمین سے محبت کرتے ہیں اور وہ سعودی عرب کا تسلط اور کسی پٹھو شخص کو صدر کے طور پر ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کئی مہنیہ سے سعودی عرب یمن کی بے گناہ عوام پر ظلم و تشدد کر رہی ہے ، یمن پر مسلسل سعودی متحدہ کی طرف سے فضائی حملہ نے اس ملک کی بنیادی دھانچے کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬