
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خزانہ نے ایران کی پٹرولیم کیمیکل صنعت کے فروغ پر بین الاقوامی فورم میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام کی سرزمین ہے۔
اس بین الاقوامی فورم میں محمد خزائی نے مزید کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کیا گیا ہے اور ایران کی معیشت اور اس کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے بعض علاقائی ریستوں میں عدم استحکام کی وجہ سے ایران میں سرمایہ کاری میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 میں ایران میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلوں کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ڈنمارک، اٹلی، برطانیہ، جرمنی، چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ کریڈٹ لائن معاہوں پر دستخط کئے ہیں۔ /۹۸۸/ن۹۴۰/