08 January 2017 - 15:56
News ID: 425558
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے علاقے میں پائیدار امن کی برقراری اور اسلامی ممالک کے مسائل کے حل پر تاکید کی ۔
علاء الدین بروجردی اور  سعد حریری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ہفتے کی رات لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : میشل عون کے صدر بننے اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد لبنان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا : ایران اور لبنان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی میدان میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور لبنان کے وزیر اعظم نے بھی دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا : ایران اور لبنان اس بات پر متفق ہیں کہ  بحران شام کی واحد راہ حل، سیاسی راہ حل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پارلیمانی وفد جمعرات کو لبنان پہنچ گیا اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کے بعد ہفتے کی رات وطن واپس پہنچ گیا۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۳۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬