06 August 2016 - 23:41
News ID: 422587
فونت
روس کے صدر ولادیمیر پوتن :
روس کے صدر نے نے کہا : روس اور ایران کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں اور ہم تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
 ولادیمیر پوتن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : ان کا ملک، ایران کو وسطی ایشیا کے عظیم علاقے اور کیسپیئن سی سے لیکر مشرق وسطی تک، امن و استحکام کے تحفظ کا اہم ترین عامل سمجھتا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم ایران کے ساتھ علاقائی معاملات میں تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہوئے اس امور کے انجام دہی کو قدم نیک جانتے ہیں ۔

صدر پوتن نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : روس اور ایران کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں اور ہم تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

روس کے صدر نے کہا : رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران روس ایران تجارت میں ستر فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایران اور یوریشیا فری ٹریڈ زون کے قیام سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دونوں ملکوں کے ماہرین، ایران یوریشیا فری ٹریڈ زون کے قیام سے متعلق رابطے میں ہیں اور اس پر کام شروع کردیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس منصوبے پر دونوں ملکوں کے درمیان جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔

پوتن نے کہا : روس، ایران میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے دو اعشیاریہ دو ارب یورو کا سرمایہ بھی فراہم کرے گا۔ ان کا ملک، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایٹمی شعبے میں بھی ایران کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور کریگا ۔

روس کے صدر نے کہا : روسی ماہرین، یورینیئم کی افزودگی اور اسٹیبل آئیسوٹوپ کی تیاری میں ایران کے ساتھ تعاون کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬