‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2014 - 10:10
News ID: 6453
فونت
حجت الاسلام روحانی:
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں امن
حجت الاسلام روحاني و ڈيڈيہ رينڈرز


 

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں امن و استحکام کا مرکز قرار دیا ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج تھران میں بیلجیئم کے وزیر خارجہ "ڈیڈیہ رینڈرز" کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ ایران علاقے میں امن و استحکام کا مرکز ہے کہا کہ ایران اور یورپی یونین علاقائی و عالمی مسائل کے حوالے سے تعاون کریں۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ایران اور بیلجیئم کے تعلقات کو تاریخی اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ بیلجیئم ، ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے فروغ میں زیادہ کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسی طرح ایران کی جوہری سرگرمیوں کے پرامن اور شفاف ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تھران ، ملت ایران کے حقوق کے دائرے میں  جوہری مسئلہ کے بارے میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ حتمی سمجھوتے کے درپے ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خاجہ "ڈیڈیہ رینڈرز" نے بھی اس ملاقات میں ایران اور بیلجیئم کے دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم ، تھران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک کا اقتصادی و تجارتی وفد عنقریب تھران کا دورۂ کرے گا اور بیلجیئم ، ایران و یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬