10 December 2016 - 21:55
News ID: 424990
فونت
ایران کے نائب صدر جمہور:
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ اور جھڑپوں میں الجھانے کی سازشیں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کا خیال خام ہے۔
 اسحاق جہانگیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ٹریڈ یونینوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران میں پایا جانے والا امن و استحکام ہماری تاریخ اور سیاسی حکمت عملی کا مرہون منت ہے اور کوئی بھی طاقت اسے ایران سے نہیں چھین سکتی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے بعد عرب ملکوں نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایران کو ڈرانے دھمکانے کے لیے برطانوی وزیراعظم کو دعوت دی تھی حالانکہ یہ اقدام خود ان کی ذلت و رسوائی کی علامت ہے۔

ایران کے نائب صدر نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک بااثر اور طاقتور ملک ہے اور کوئی بھی ملک اسے ڈرانے دھمکانے کی صلاحیت نہیں رکھتا-

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم کی شرکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ممالک جو خطے میں غیرذمہ دارانہ مداخلت کے نتیجے میں بدامنی، جنگ و تشدد اور دہشت گردی کا باعث بن رہے ہیں دیگر ملکوں پر علاقے کے امور میں مداخلت کا الزام عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬