31 May 2016 - 14:01
News ID: 422326
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مغربی آذربائیجان کو شیعہ سنی اتحاد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا: ایرانی عوام نے باہمی اتحاد کے ذریعے صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی تمام شازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحانی ڈاکٹر حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی مغربی آذربائیجان کے شہر ارومیہ میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا: ایرانی عوام نے باہمی اتحاد کے ذریعے صیہونی اور سامراجی طاقتوں کی تمام سازشوں کو ناکامی سے روبرو کردیا ہے ۔


انہوں نے مغربی آذربائیجان کو شیعہ سنی اتحاد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا : ایران میں آباد تمام نسلی اور مذہبی اکائیاں ایران کے تناور درخت کی مختلف شاخیں ہیں ۔


ایرانی صدر مملکت نے خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور انتہا پسندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے تدبیروں اور سیکورٹی فورس کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج ملک میں امن و استحکام اپنی بہترین شکل میں قائم ہے۔


انہوں نے امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی تمام ناحق پابندیوں کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران نے مذاکرت کے ذریعے اقتصادی ترقی اور برآمدات کے وہ تمام دروازے کھول دیئے ہیں جو دشمنوں نے پابندیوں کے نام پر بند کر رکھے تھے۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ آج دنیا کے مختلف ممالک ایران میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہو رہے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں ایران کے تیل کا کوٹہ بحال ہو رہا ہے کہا : صوبہ مغربی آذربائیجان کو ملک میں زرعی لحاظ سے نمایاں مقام حاصل ہے اور یہ صوبہ تین ہمسایہ ملکوں کے لیے زرعی اجناس کی برآمدات اور اقتصادی لین دین کا مرکز بن سکتا ہے ۔


واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی اپنے اٹھائیسویں صوبائی دورے پر مغربی آذربائجان کے دارالحکومت ارومیہ پہنچے ہیں جہاں صوبہ آذربائیجان کے گورنر، نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر حکام نے آپ کا والہانہ اور پرجوش استقبال کیا ۔


ڈاکٹر حسن روحانی اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران ایک کیمیکل فیکٹری کا افتتاح کریں گے ۔ اور آپ اس سفر کے دوران تین سو اکتالیس پروجکٹوں کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔


اس سفر میں کئی وزراء اور معاونین بھی صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬