رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سرکاری میڈیہ نے اپنے ایک پروگرام میں بیان کیا ہے : اسرائیل فوج کی ایک چوتھائی جذباتی اور نفسیاتی مسائل میں گرفتار ہیں اور اس مشکل سے ان کا نکلنا مشکل ہو رہا ہے ۔
اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے : اس ملک کے فوج میں نفسیاتی بیماریوں کے علاج و درمان کے وسائل کی کمی کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کے شکار فوجیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔
اسرائیل فوج کے چونسٹھ فی صد مرد اور چونتیس فیصد خواتین، مختلف طرح کی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلاء ہیں اور اسی وجہ سے وہ فوج سے بھاگ رہے ہیں اور خودکشی کرنے لگے ہیں ۔
قابل بیان ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے بعد صیہونی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
موصولہ ذرایع کے مطابق غزہ جنگ کے بعد صیہونی فوج کے پندرہ سے بھی زیادہ فوجی افسر خود کشی کر چکے ہیں یہ ان کی نفس کی ملامت کا نتیجہ بتایا جا رہا ۔