رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجیوں نے حزب اللہ کے تعاون سے دمشق کے حاشیہ میں واقع شہر الزبدانی کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس آپریشن میں حملہ آور دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد، ہلاک و زخمی ہو گئی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق الزبدانی میں مسلح دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے حزب اللہ اور شامی فوج کے منصوبے کی بنیاد، دہشت گردوں بالخصوص ان کے کمانڈروں کے اکٹھا ہونے کے مراکز ہیں تاکہ اس شہر میں داخل ہو کر تین طرف سے اس کا کنٹرول سنبھال لیا جائے۔
شامی فوج کے ترجمان نے بیان کیا ہے : لاذقیہ کے مضافات میں واقع المریج دیہات میں النصرہ محاذ کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائیوں میں بیس سے بھی زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ شامی فوج نے حمص کے تلبیسہ کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد گروہ کو پوری طرح تباہ کر دیا۔
قنیطرہ کے مضافات میں بھی صیہونی حکومت سے وابستہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں، بدستور جاری ہیں۔