رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عربی ذرایع ابلاغ نے صنعا میں امارات کے سفارتخانہ پر انصار اللہ کی طرف سے ہوئے قبضہ کی خبر دی ہے ۔
عربی خبر نیوز ایجنسی جس میں «التغییر» یمن و «النشرة» لبنان و «العربیة» نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ نے اپنے ملک یمن خاص کر عدن پر امارات کی طرف سے مسلسل جارحیت کے جواب میں صنعا میں موجود اس ملک کے سفاررت خانہ کو اپنے قبضہ میں کر لیا ہے اور اس کو فورا خالی کرنے کی تاکید کی ہے ۔
امارات کے وزارت خارجہ نے بھی انصار اللہ کی طرف سے اس اقدام کے رد عمل میں ایک بیانیہ پیش کیا ہے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے دعوا کیا ہے : الحوثی کی طرف سے یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ یہ لوگ ڈپلومیٹک رویہ اور عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتے ہیں اور جنگل کے قانون پر عمل کرتے ہیں ۔
امارات کے وزارت خانہ کے بیانیہ میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ اقدام واضح طور پر عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل ، عربی پارلیہ مینٹ اور سعودی عرب و بحرین ممالک نے انصار اللہ کے اس اقدام کی شدت سے مذمت کی ہے
خلیج فارس تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹری عبداللطیف بن راشد الزیانی نے امارات کے جرائم و اس ملک کے بے گناہ عوام کے قتل عام کو نظر انداز کرتے ہوئے انصار اللہ کے اس اقدام کو ویانا کے معاہدے اور ڈپلومیٹیک تعلقات کا کھلے عام مخالفت جانا ہے ۔