‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2015 - 22:56
News ID: 8211
فونت
آیت‌الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن کریم میں حضرت ولی‌عصر (عج) کے خاص یاروں کو علماء میں منحصر نہیں کیا ہے بیان کیا : اس کا معنی یہ ہے کہ صرف علماء حضرت کے یار و مددگار میں سے نہیں ہیں بلکہ قرآن کریم میں ان یار و مددگار کو صاحبان عقل و متفکر کے عنوان سے یاد کیا ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبدالله جوادی آملی قرآن کریم کے مفسر نے ایران کے گیلان صوبہ کے طلاب و افاضیل سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ تمام دینی علماء کی ذمہ داری ہے کہ حضرت ولی‌عصر (عج) کے انتظار کو دین کے باب میں جو کہ علم و دانش و تبلیغ کو حاصل کرنا ہے پر عمل کی جائے اور ہر روز اپنی علمی معیار کو بلند کریں اظہار کیا :  جس دن ہی ایک عالم دین یہ احساس کرنے لگے کہ وہ فارغ التحصیل ہو گیا ہے دین کے پیکر پر بڑی مصیبت آ گئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : روایت میں بیان ہوا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام الھی روح کے نور ہیں اور ان کے قلب میں علوم کی کان پوشیدہ ہے ۔

حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ بینک اور موزیم می٘ پائی جانے والی دولت خود اس کی اپنی دولت و ثروت نہیں ہے وہ اس قیمتی اثاثہ کے مالک نہیں ہیں کیوں کہ جب تک لوگ بینک میں اپنی دولت نہ رکھیں اور پورانا سامان میوزیوم میں حفاظت کے لئے نہ رکھیں تو یہ دونوں مرکز فقیروں کا مرکز ہو جائے گا بیان کیا : لیکن کان کی مختلف حقیقت و طریقہ کار ہے کیوں کہ وہ قیمتی اشیاء اس کان کے اندر ہوتی ہیں اور اس کان کی وجود کی وجہ سے موجود ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یہ کہ اہل بیت علیہم السلام علم کے کان ہیں اس کا یہ معنی ہے کہ خود نا محدود علم کے مالک ہیں بلکہ علم نا محدود ہے اس وجہ سے کہ یہ علم کی کان خدا کے لازوال منبع سے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے اہل بیت علیہم السلام میں پایا جاتا ہے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن کریم میں حضرت ولی‌عصر (عج) کے خاص یاروں کو علماء میں منحصر نہیں کیا ہے بیان کیا : اس کا معنی یہ ہے کہ صرف علماء حضرت کے یار و مددگار میں سے نہیں ہیں بلکہ قرآن کریم میں ان یار و مددگار کو صاحبان عقل و متفکر کے عنوان سے یاد کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم نے قرآن کریم میں سورہ مجادلہ کے آیہ 11 میں فرماتا ہے «یرْفَعِ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنکمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ» ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬