11 June 2015 - 17:05
News ID: 8210
فونت
بحرین کے علماء نے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے علماء نے اپنے مشترک بیانیہ میں الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری کو فورا رہا کرنے کی اپیل کی ۔
شيخ عيسي قاسم، سيد جواد الوداعي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء میں سے آیات شیخ عیسی قاسم، سید جواد الوداعی، سید عبدالله الغریفی، شیخ عبدالحسین الستری و شیخ محمد صالح الربیعی نے آج انقلابیوں خاص کر الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں اعتراض کرتے ہوئے بیانیہ جاری کیا ہے ۔

بحرین کے علماء نے اس بیانیہ میں الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی فورا رہائی کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی حقیقی رہائی بحرین کے مسائل و دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے آل خلیفہ کی حسن نیت کو بیان کرتی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ بحرین کے تمام قیدی اور انقلابی جو کسی بھی حزب سے وابستہ ہوں ان کی رہا کی جائے ۔

بحرین کے علماء نے اپنے بیانیہ کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بحرین کی مشکلات و بحران کو حل کرنے کا آخری راستہ زندانیوں کو آزاد کرنا جانا ہے ۔

قابل ذکر ہے الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی عدالت میں پیشی 16 جون کو ہوگی ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬