رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں الشرقیہ شیعوں کی رہائشی علاقہ قدیحہ کے مسجد امام علی علیہ السلام میں خود کش حملہ ہوا جس میں دسیوں لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں ۔
حملہ کے بعد پانچ شیعہ نمازیوں کی شہادت کی خبر موصول ہوئی تھی اور تقریبا 20 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ملی تھی لیکن اس کے کچھ کھنٹے کے بعد موصول ہوئی خبر میں نمازی شہیدوں کی تعداد 20 اور نمازیوں کے زخمی ہونے کی تعداد 100 تک پہوچ کئی تھی ۔
سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس حادثہ کے سلسلہ میں کہا : خود کش حملہ کرنے والے نے نماز جمعہ کے دوران امام علی علیہ السلام مسجد میں اپنی دھماکہ خیز بیلٹ سے دھماکہ کیا جس میں وہ بھی ھلاک ہوا اور اس حادثہ میں مزید دسیو نمازی شہید و زخمی ہوئے ۔
انہوں نے تاکید کی کہ سلامتی و امدادی فورسیز بغیر کسی تاخیر کے فورا حادثہ کی جگہ پہوچ گئی اور ضروری کاروائی شروع کر دی ، زخمیوں کو اسپتال بھیجنا شروع کیا اور اس حادثہ کی ضروری تحقیق و بررسی بھی شروع کر دی ۔
سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس اشارہ کے ساتھ کہ یہ حادثہ فتنہ گروں کی طرف سے سعودی عرب میں قومی یکجہتی کو نقصان پہوچانے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے اور اعلان کیا کہ وزارت خانہ اس میں ملوس افراد کو تلاش کرنے اور اس کو سزا دلانے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں کرے گا ۔