17 May 2015 - 12:23
News ID: 8141
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے وفد نے:
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام سید تقی نقوی صاحب کی فیصل آباد آمد پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے سربراہوں نے ملاقات کی ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید تقی نقوی صاحب کی فیصل آباد آمد پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے سربراہوں نے ملاقات کی ۔

مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے مرکزی معاون شجیعہ زھرا علوی ، صوبائی آرگنائزر ندا ء زھرا  ء نقوی اور جے ایس او طالبات پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی خواہران کے ہمراہ حجت الاسلام تقی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور تنظیمی و دینی امور پر رہنمائی لی ۔

تقی نقوی صاحب نے طالبات کو عقائد کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے کہا : توحید دین کی اثاث ہے اور اس وقت سب سے مظلوم عقیدہ ، عقیدہ توحید ہے کیوں کہ سب سے زیادہ نشانے پر ہے۔ ہمیں اپنے عقائد کی درستگی پر خاص توجہ دینی چاہیئے اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے پر ۔

حجت الاسلام تقی شاہ صاحب نے فرمایا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں آپ ملک بھر میں ملت کی بیٹیوں کی کردار سازی کے لئے دروس کی محافل کا انعقاد کیجئے علماء ہر قدم پر آپکے معاون رہیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬