05 May 2015 - 22:10
News ID: 8107
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا دوسراایک روزہ اہم اجلاس مرکزی صدر (جے ایس او ) کی صدارت میںمرکزی دفتر جے ایس او پاکستان میں منعقد ہوا .
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا دوسراایک روزہ اہم اجلاس مرکزی صدر (جے ایس او ) وفا عباس کی صدارت میںمرکزی دفتر جے ایس او پاکستان میں منعقد ہوا .
اس اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ، مرکزی تعلیم سیکرٹری ذیشان حیدر، مرکزی رابطہ سیکرٹری حسن رضا، مرکزی فنانس سیکرٹری محمد یونس رضا عسکری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ اور مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت سید ارسلان کاظمی ،حسن رضا نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اور حجت الاسلام فرحت عباس جوادی نے خصوصی شرکت فرمائی وخطاب کیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی وتربیتی پروگرامز، مُلک میں جاری تعلیمی بحران کے حل میں کردار، ایجوکیشن کے نقائص اور اُن کا حل، تنظیمی وسعت ، دورہ جات، تنظیمی کارکردگی کے جائزہ سمیت مختلف اہم امور شامل تھی۔
اجلاس میں انتہائی اہم فیصلہ جات کئے گئے مرکزی جنرل سیکرٹری نے قائدِ ملتِ جعفریہ کو فیصلہ جات پڑھ کر سُنائے جس میں مختلف تعلیمی پراجیکٹس کا اعلان بھی کیا گیا۔
اجلاس کے اختتامی خطاب میں مرکزی صدر نے کہا : مُلک میں جاری تعلیمی بحران میں حکومت قصور وار ہے پڑھا لکھا نوجوان ہی مُلک و ملت کا قیمتی سرمایا ہے حکومت کو چاہئے کہ مُلک میں اعلیٰ تعلیمی نصاب فراہم کرے اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے ۔
امتحانات کا مسلسل ملتوی ہو جانا حکومتی تعلیمی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرہ میں تعلیمی اصلاحات لانے کی خاطر نظریہ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے مقاصد کو اُجاگر کرنے کیلئے تقریری و تحریری مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں مختلف پسماندہ علاقوں میں ایسے پروگرام تشکیل دیے جائیں کہ والدین میں بچوں کو تعلیم دینے کا شعور پیدا ہو۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم تعلیمی میدان میں انقلاب کی راہیں تلاش کرنے نکلے ہیں اور مُلک کی حالیہ دہشتگردی سے مُلک دن بہ دن زوال کی طرف گامزن ہے جس کو تعلیم سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور انشااللہ ہم بندوق کو قلم کی طاقت سے شکست دیں گے کیونکہ علم سے بڑی کوئی اور نوجوان کے حوصلہ سے مضبوط کوئی طاقت نہیں ہے۔

قائدِ ملتِ جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں جے ایس او کی کاوشوں کو سراہا اور فرمایا : سب سے پہلے تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں نوجوان ہی قوم و ملت کا سرمایا ہیں اِس معاشرے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے مسائل عروج پر ہیں جنہیں اچھے انداز میں حل کرنا چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬