‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2015 - 16:21
News ID: 8130
فونت
آیت‏ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے وفد سے ملاقات میں کہا: زبان سے نہیں عمل سے قیامت پر ایمان کا اثبات کریں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے وفد نے آج ظھر سے پہلے حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی ملاقات اور گفتگو کی ۔


حضرت آیت‏الله علوی گرگانی نے اس ملاقات میں کہا: ایران میں دو طرح کے لوگ زندگی بسر کرتے ہیں، بعض قران کریم کے معتقد ہیں اور کچھ لوگ اپنی دولت کی نشے میں مست ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: قران کریم نے انسانوں کو مادی گری سے فقط پرھیز کی دعوت ہی نہیں دی بلکہ انہیں متنبہ کیا ہے کہ ظاھر پر ایمان کے ساتھ ساتھ روح ، عقل ، آخرت اور خداوند متعال جسی باطنی اشیاء پر بھی ایمان لائیں ، مگر ہم 1400 سال کے بعد بھی آج اس بات کے شاھد ہیں کہ ہمارا معاشرہ ان چیزوں پر مکمل طور سے ایمان نہیں رکھتا ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے مشھور استاد نے آیات قرآن کریم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قران و روایات نے بارہا و بارہا تاکید ہے کہ شیطان تمہیں دیکھتا ہے مگر تم شیطان کو نہیں دیکھ سکتے ، اسی بنیاد پر شیطان آپ کو مختلف راستوں سے منحرف کرتا ہے ۔


حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے تاکید کی:  بعض افراد معاد اور اسلام کی باتیں تو کرتے ہیں مگر عمل میدان میں قیامت کو بھول بیٹھے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬